یو این ایچ سی آر کا جنگ سے بچ نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نےامریکا ایران جنگ سے بچ کر نکلنے والے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو بڑا انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق افغانستان پاکستان سرحدی جھڑپوں نے بھی ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کیا ہے، ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی تقریباً اڑھائی کروڑ مہاجرین اور بے گھر افراد موجود ہیں۔