سعودی کمپنی آرامکو نے آئل شپمنٹس بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع منتقل کر دیں

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے تیل کی فراہمی کے تسلسل اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی بعض آئل شپمنٹس کو بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع کی جانب منتقل کر دیا ہے۔

سعودی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری آئل کمپنی آرامکو خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

کمپنی کی جانب سے حالات کے مطابق مناسب فیصلے کیے جا رہے ہیں، جیسے ہی صورتحال مستحکم ہوگی، تیل کی ترسیل اور دیگر آپریشنز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں