برٹش ایئر ویز کا عمان، بحرین، دوحہ، دبئی، تل ابیب کیلئے پروازیں بند رکھنے کا اعلان
لندن: (دنیا نیوز) برٹش ایئر ویز کا عمان، بحرین، دوحہ، دبئی اور تل ابیب کی پروازیں رواں ماہ کے آخر تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
برٹش ایئر ویز کے مطابق ابوظہبی کیلئے تمام پروازیں اس سال کے آخر تک منسوخ رہیں گی، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے مزید 85 پروازیں منسوخ کر دی گئی، کراچی سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی کی 26 پروازیں کینسل کی گئیں۔
لاہور سے 18 پرواز یں اڑان نہ بھر سکیں، اسلام آباد سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 11 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 1200 سے زائد ہو گئی۔