آبنائے ہرمز دشمنوں کیلئے بند رہے گی، امریکا سے بات چیت میں دلچسپی نہیں: عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دشمنوں کیلئے بند رہے گی امریکا سے بات چیت میں دلچسپی نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی، امریکا کو کوئی پیغام یا مذاکرات کی بات نہیں کی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، امریکا سے مذاکرات کیوں کریں؟، جب تک ٹرمپ جنگ کو غیر قانونی نہیں مان لیتے ہم ڈٹے رہیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہئے مگر دوبارہ نہ دہرائی جائے، آبنائے ہرمز ہمارے نزدیک کھلی ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے متعدد ملکوں نے ہم سے رابطہ کیا، صرف دشمنوں کیلئے بند ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب نے کہا کہ ٹرمپ نے ایرانی بحریہ تباہ کرادی تو پھر ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج کر دکھائیں، امریکا اتحادیوں سے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔