جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں: قطر

دوحہ: (دنیا نیوز) قطری سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے قطر کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر متوقع حملے منسوخ کر دیئے گئے ہیں، یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آئی۔

قطری سفارتی ذرائع نے مزید بتایا قطر نے گزشتہ اتوار کو جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے امریکا سے رابطہ کیا تھا، اس کے بعد سے قطری حکام جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور فریقین کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کے لئے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان سفارتی اقدامات کا مقصد جنوبی لبنان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا اور جنگ بندی کے معاہدے کو مؤثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں