لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی حمایت کے لیے جرمن جنگی بحری جہاز روانہ
برلن، بیروت: (دنیا نیوز) جرمنی نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی حمایت کے لیے جرمن جنگی بحری جہاز لبنان روانہ کر دیا۔
جرمن فوجی حکام کے مطابق مشرقی بحیرۂ روم میں سکیورٹی صورتحال بگڑنے کے بعد تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، فریگیٹ لبنان کے ساحلی علاقوں میں سمندری نگرانی انجام دے گا، لبنانی بحریہ کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
جرمنی نے کہا ہے کہ جرمن جنگی جہاز پر 170 فوجی اہلکار سوار ہیں، عملے کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، بحریہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مؤثر اور بھر پور انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کے جنگ بندی اعلان کے باوجود لبنان پر حملے، 8 افراد شہید
دوسری طرف یورپی یونین نے لبنانی فوج کے لیے 10 کروڑ یورو امداد کی منظوری دے دی، لبنان کو امداد یورپی پیس فسیلٹی کے تحت فراہم کی جائے گی۔
یورپی کونسل کے مطابق امداد کا مقصد لبنانی فوج کی مجموعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے، امداد کے ذریعے لبنانی فوج سرحدوں،داخلی علاقوں کی نگرانی اور کنٹرول بہتر بنا سکے گی، اقدام کا مقصد ریاستی اداروں کی اسلحے پر اجارہ داری کو یقینی بنانا بھی ہے۔
نئی امداد کی منظوری کے بعد لبنان کے لیے مجموعی یورپی امداد 18 کروڑ 20 لاکھ یورو تک پہنچ گئی۔