ایران جنگ کے نتیجے میں بڑھتی مہنگائی، رکن کانگریس کی ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ کے رکن کانگریس رچرڈ نیل نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ٹرمپ انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایوان نمائندگان کی محصولات و مالیاتی امور کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رچرڈ نیل نے کہا اس تنازع کے باعث ہر امریکی گھرانے پر اوسطاً 750 ڈالر کا اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے، بہت سے علاقوں میں ایک ٹینکی ایندھن کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جو نہایت حیران کن اور بھاری اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مسلسل ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، اور لوگوں کو یہ باور کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے معاشی مسائل کو نام نہاد قومی مقاصد کیلئے برداشت کریں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی جماعت کو رواں سال ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ جنگ کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ عوامی تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں