جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا ٹینک شکن میزائل حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے ٹینک شکن میزائل حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
صیہونی فوج کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں میزائل نے اسرائیلی فوجی دستے کو نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
خیال رہے کہ یہ نئی جنگ بندی کی تجویز کے اعلان کے بعد ہونے والی پہلی ہلاکت ہے، حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جھڑپوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دونوں جانب جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔