ٹرمپ کا نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ، بیروت حملے پر سخت جملوں کا استعمال

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں سخت جملوں کا استعمال کیا گیا

امریکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو سے شدید ناراض تھے اور گفتگو کے دوران انہیں سخت الفاظ میں اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ان کے پاس فیصلے کرنے کی نہ عقل ہے اور نہ ہی حالات کو سمجھنے کی صلاحیت۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ "اس وقت اس بیوقوفانہ حملے کی کیا ضرورت تھی؟"

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ نیتن یاہو موجودہ صورتحال کی نزاکت کو سمجھنے میں ناکام رہے۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے آج ہی ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کی امید بھی ظاہر کی تھی، تاہم اسرائیلی حملے کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں