جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید

بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، جن میں مزید 7 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ہونے والے تازہ اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حزب اللہ سے تھا۔

اسرائیلی فوج نے المنزلہ علاقے میں فضائی حملہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران ہتھیار منتقل کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جس مقام کو نشانہ بنایا، اسے جنگی اور نگرانی کی چوکی قرار دیا ہے جبکہ حملے کے حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں