جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل، رشاف قصبے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں
بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رشاف قصبے کے قریب بڑا دھماکہ کیا ہے، جبکہ بنت جبیل کے قصبے بیت یاحون میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ارسرائیلی فورسز کی جانب سے کیے گئے دھماکوں کے بعد جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔