دوحہ: ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، فریقین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی جس میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، بیٹھک میں مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق قطری اور پاکستانی ثالثوں کی امریکہ اور ایران کے وفود کے ساتھ علیحدہ ملاقاتوں میں متعدد نکات پر پیشرفت ہوئی ہے، جہاں فریقین نے آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
جاری بیان کے مطابق اگلا اجلاس جلد از جلد منعقد کیا جائے گا تاہم یہ ملاقات ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد طے کی جائے گی۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق یہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔