بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ، امریکا میں اہم کارروائی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا سمیت دیگرممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ کردار دنیا کے سامنے آگیا۔

بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث بھارتی شہری نتیش کوشل امریکی قانون کی گرفت میں آگیا، ایف بی آئی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والا ملزم مختلف جرائم میں ملوث بھگوان پوریا گروہ کیلئے کام کر رہا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آئی پیٹرک گینڈی کے مطابق بھارتی مجرمانہ تنظیمیں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے کیلئے کرپٹ اہلکاروں کا سہارا لیتی رہیں، بھارتی پنجاب سے شروع ہونے والا جرائم پیشہ گروہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔

دی ہندو کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف امریکی سکیورٹی اداروں کا آپریشن ہارڈ بال کامیابی سے جاری ہے۔

معروف بھارتی صحافی نوویا بال کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی نااہلی سے بھارتی جرائم پیشہ گروہ سرحدیں پار کر کے دنیا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں، تاہم امریکہ میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا کی بھارتی شہریوں پرعائد سخت ویزا پابندیاں بالکل درست ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...