اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے نصف سے زیادہ ایک ڈرون حملے میں اس وقت مارے گئے جب وہ جنازے کے جلوس میں شرکت کے لیے جمع تھے۔
قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ساتھ ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کے نو ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل تقریباً روزانہ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
وسطی غزہ میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بلاطہ مارکیٹ کے علاقے میں شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور ایک ہسپتال نے اس کی تصدیق کی ہے۔
العودہ ہسپتال کے مطابق اس حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب فلسطینی سوگوار احمد یٰسین مسجد کے باہر جمع تھے اور اسی علاقے میں اس سے قبل ہونے والے ایک علیحدہ حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی کے جنازے کا جلوس شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments