نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ، دریائے سندھ میں نہاتے 4 افراد ڈوب گئے

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے دوران نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں ایک طالب علم بھی شامل ہے جب کہ ایک خاتون کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 31 سالہ انور اسلام، جو پشاور کے رہائشی تھے، کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دیگر تین ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا گیا، تاہم اندھیرا ہونے کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جسے روشنی ہوتے ہی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں اور دیگر آبی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تیز بہاؤ کے دوران نہانے سے گریز کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...