وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی کھائی میں جا گری، اہلکار جاں بحق
مظفر آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گا۔
ذرائع کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل پولیس سکواڈ کی ایک گاڑی چھانجل کراس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی تیز موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، اس وقت وزیراعظم کا قافلہ خورشید آباد سے فارورڈ کہوٹہ کی جانب جا رہا تھا۔
ذرائع کا کنا تھا کہ حادثے میں پولیس کانسٹیبل انصار اقبال شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
دوسریجانب حادثے میں 5 سے 6 پولیس اہلکار اور چند راہ گیر بھی زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں ایس ایچ او برکت راٹھور بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments