عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری

مظفرآباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات 2026 کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ نئے نظام کے ذریعے انتخابی نتائج بروقت مرتب کیے جائیں گے جبکہ نتائج حلقہ وار اور پولنگ سٹیشن وار بھی دیکھے جا سکیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید آر ایم ایس کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، درستگی اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ صاف، شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی انتظامات بروقت مکمل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل جاری ہے، جبکہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ محکمے عام انتخابات 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور قابل اعتماد بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...