یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی حکومت نے کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یمنی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے "بلاجواز" ہیں اور متعلقہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی تصور کیے جاتے ہیں۔

یمن کی حکومت نے زور دیا کہ علاقائی سلامتی کے تحفظ کیلئے کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...