آپریشن ’’الفارس الشہم 3‘‘: اماراتی طیارہ مزید 100 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گیا

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریشن ’’الفارس الشہم۔ 3‘‘ کے تحت 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ایک طیارہ غزہ پہنچ گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ امدادی پرواز ہلالِ احمر امارات، اماراتی فلسطینی فرینڈشپ کلب اور دار البر سوسائٹی کے تعاون سے روانہ کی گئی، جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کی امداد کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں بچوں کا دودھ، ادویات اور ملبوسات شامل ہیں تاکہ فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں اور بحران سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

آپریشن الفارس الشہم ۔3 کے ریلیف آپریشنز کے کوآرڈینیٹر حمود العفاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق شراکت دار اداروں کے تعاون سے فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اپنی لاجسٹک اور امدادی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ تک انسانی اور طبی امداد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا، شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا، ان کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانا اور انسانی بحران کے اثرات میں کمی لانا ہے۔

یہ امدادی پرواز آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت غزہ کے فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کی متحدہ عرب امارات کی مسلسل انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جو انسانی بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ملک کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...