علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: سعودی کابینہ

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، دوست ممالک کیساتھ مشاورت جاری ہے۔

سعودی کابینہ اجلاس میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آبی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، حوثی ملیشیا کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

کابینہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور وسائل کے دفاع کے حق کا اعادہ کیا جبکہ یمن کی جائز حکومت اور یمن میں امن و استحکام کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

سعودی کابینہ نے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے یا اس کی شناخت کو متاثر کرنے کی تمام کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

کابینہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے اور فلسطینی عوام کی حمایت کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...