مودی کو سفارتی دھچکا، بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کو ایک اور سفارتی دھچکا، بنگلہ دیشی وزیراعظم نے بھارتی پراکسی شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار کردیا۔
بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ بھارتی پراکسی حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔
ترجمان بنگلہ دیشی وزارت خارجہ اے کے ایم شاہد کریم نے کہا کہ وزیراعظم طارق رحمان کے دورے سے پہلے بھارت کوموزوں ماحول پیدا کرنا ہوگا، بھارت مجرمہ شیخ حسینہ اوردیگر مفرورملزمان کی حوالگی کے عمل کوتیز کرے۔
بھارتی جریدے کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کا دورہ کرچکے ہیں، بنگلہ دیشی عدالت نے مفرور شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیکر سزائے موت سنائی تھی۔
ماہرین کے مطابق خطے میں عدم استحکام کیلئے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت کیلئے بھارت کا مجرمان کو پناہ دینا عالمی قوانین اور اخلاقی اقدار سے عاری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments