امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی: ترجمان پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی جبکہ سفارتی معاملات وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ امریکا سے سفارتی ذرائع کے ذریعے بھی کوئی مذاکرات نہیں کیے جا رہے، سفارتی بات چیت کا فقدان امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔
ترجمان پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد تیل کی قیمتوں کو عارضی طور پر کنٹرول کرنا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس واحد راستہ شکست تسلیم کرنا اور ایرانی شرائط قبول کرنا ہے، امریکی صدر کے خیالی تصورات میدانِ جنگ میں امریکا کی مدد نہیں کرسکتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments