امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پابندیاں عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور جاپانی جج توموکو اکانے اور سینئر پراسیکیوٹر عبداللہ پر عائد کی گئی ہیں جن کا تعلق سینیگال سے ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق ان دونوں افراد نے ایسے ممالک کے حکام کے خلاف تحقیقات، گرفتاری، حراست یا مقدمات چلانے کی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا جن کی حکومتوں نے عالمی فوجداری عدالت کے دائرۂ اختیار کو تسلیم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عبداللہ اس پراسیکیوشن ٹیم کا حصہ ہیں جس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔

عالمی فوجداری عدالت نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں، جب قانون پر عمل درآمد کرنے والے عدالتی اہلکاروں کو دھمکیوں کا سامنا ہو تو اس سے پورا بین الاقوامی قانونی نظام خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...