اسرائیل فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کے مطابق مغربی غزہ سٹی میں ایک گاڑی کو اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، حملے میں یوسف عقیلہ اور ان کی 8 سالہ بیٹی وفا جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
غزہ سٹی میں ہونے والے 2 الگ الگ اسرائیلی حملوں میں مزید 2 افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے، غزہ سٹی کے مشرق میں ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کے قریب اسرائیلی حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے سکول پر اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments