صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ
موغادیشو: (دنیا نیوز) صومالیہ نے بحری قزاقی کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر کارروائی اور تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔
صومالی وزارت خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل میں جبوتی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت بحری جرائم کے خلاف عالمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکی فورسز سمندر اور خشکی دونوں مقامات پر بحری قزاقوں کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں، تاہم اپریل سے تجارتی بحری جہازوں پر حملوں اور قبضے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
صومالی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ صومالیہ اپنی سمندری حدود کو بحری جرائم کا مرکز نہیں بننے دے گا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق 24 اگست تک بحری قزاق چھ بحری جہازوں پر 90 سے زائد بحری کارکنوں کو یرغمال بنا چکے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments