ایران نے دفاعی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ رواں سال ہونے والی جنگ کے تجربات کے بعد مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی ہتھیاروں اور نظام کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی ہے۔

ایرانی ایئر ڈیفنس چیف بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران مقامی طور پر تیار کئے گئے دفاعی نظام کی کارکردگی کامیاب رہی، جس کے بعد انہیں تیزی سے تیار کرکے ملک بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی میزائل، ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام نے ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، ملکی ساختہ ہتھیاروں کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ انہیں غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کیے بغیر نئی نوعیت کے خطرات کے مطابق تیزی سے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام ملک کے جغرافیائی اور موسمی حالات سمیت میدانِ جنگ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں اور ایران مستقبل میں ان ہتھیاروں کی پیداوار اور مختلف جنگی مقاصد کے لئے ان کے استعمال میں مزید اضافہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...