ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران ایرانی وزارت پٹرولیم کی کارکردگی کے حوالے سے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن پاک نژاد نے کہا وزارت نے ملک کے سٹریٹجک ذخائر، پیداواری عدم توازن اور ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری رکھا۔

ایرانی وزیر نے حملوں کے دوران ایران کے تیل کی برآمد کے سب سے بڑے مرکز جزیرہ خارگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 23 سے 24 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط خارگ جزیرے کو 550 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو حیران کن ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کے باوجود ہمارے عملے نے بمباری کے دوران بھی پورے عزم کے ساتھ آئل ٹینکرز میں تیل بھرنے کا کام جاری رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...