اماراتی صدر کی جرمن صدر سے ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

برلن: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جرمنی کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جرمن صدر کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی صدر کی جرمن چانسلر سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن زاید کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان مصنوعی ذہانت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

سال 2025ء میں یو اے ای اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت 15.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد حالیہ دورے کو معاشی و تجارتی تعاون کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...