پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں بغیر عملے والی سرویلنس کشتی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں بغیر عملے کے چلنے والی سرویلنس کشتی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا، حملے کے بعد کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

پاسداران انقلاب سے منسلک ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرویلنس کشتی کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر نشانہ بنایا گیا، امریکی سرویلنس کشتی آبنائے ہرمز میں سمندری نگرانی اور جاسوسی کے لئے آپریٹ کی جارہی تھی۔

ویڈیو میں سرویلنس کشتی کو آگ کی زد میں دیکھا جاسکتا ہے، امریکی فوج کی جانب سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...