مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

جدہ: (دنیا نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق یہ واقعہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بڑی اور سنگین پیشرفت ہے، مقدس مقامات کا تحفظ سرخ لکیر ہے۔

انہوں نے کہا حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش دوسری مرتبہ کی گئی ہے، حوثی باغیوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...