نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی

ویلنگٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی ہے، جو 2020 کے انتخابات کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

تازہ سروے کے نتائج نے 7 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات سے ایک ماہ قبل وزیراعظم کرسٹوفر لکسون پر سیاسی دباؤ بڑھا دیا ہے، سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی 30.8 فیصد حمایت کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ گرین پارٹی کی حمایت بڑھ کر 14.8 فیصد ہوگئی۔

چھوٹی آپرچیونٹی پارٹی نے 5.5 فیصد حمایت حاصل کی جو پارلیمان میں داخلے کے لیے درکار حد سے کچھ زیادہ ہے۔

اگر یہی نتائج انتخابات میں برقرار رہتے ہیں تو 120 نشستوں والی پارلیمان میں کسی بھی بڑے اتحاد کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی جس کے باعث آپرچیونٹی پارٹی حکومت سازی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

وزیراعظم لکسون پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی نیشنل پارٹی ٹیکس پالیسیوں کے اختلافات کے باعث آپرچیونٹی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا امکان نہیں دیکھتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...