عراقی شہر کرکوک میں داعش کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

کرکوک: (دنیا نیوز) عراق کے تیل سے مالا مال شہر کرکوک کے قریب داعش کے جنگجوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرکوک سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں حویجہ کے قریب پولیس کی چوکی پر کیا گیا، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے نیم خودکار مشین گنوں اور اسنائپر فائر کا استعمال کیا۔

کسی گروہ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم عراقی سکیورٹی اور فوجی حکام نے علاقے میں سرگرم داعش کے جنگجوؤں کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یہ 30 ستمبر کو عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز پر داعش کا پہلا رپورٹ شدہ حملہ ہے۔

امریکا نے عراق سے فوجی مشن مکمل کرنے کے باوجود عراقی فورسز کو محدود تربیت اور انٹیلی جنس تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...