روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ
کیف: (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں مزید 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران روسی حملوں میں 50 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی شہر زاپوریزیا میں روسی حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، جبکہ مغربی یوکرین میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی علاقے میں گائیڈڈ بم حملے میں 30 افراد ہلاک ہوئے، روسی حملوں کے باعث یوکرین کے بجلی کے نظام اور توانائی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے نیٹو ممالک سے یوکرین کے دفاع کیلئے مزید امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام اور گولہ بارود کی فراہمی سے انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments