ملیر بکرا پیڑی میں دیوار گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) ملیر بکرا پیڑی میں سرکاری عمارت کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والا دوسرا بچہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق سرکاری عمارت کی دیوار کے ساتھ نرسری بنی ہوئی تھی، پانی کی وجہ سے دیوار بوسیدہ ہوگئی تھی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دیوار باہر کی طرف گری، جس کی زد میں آ کر افراد جاں بحق ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments