مصر سعودیہ کو صرف دفاعی فوجی معاونت فراہم کرے گا: صدر عبدالفتاح السیسی
قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر سعودی عرب کو صرف دفاعی فوجی معاونت فراہم کرے گا۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصری فوجی معاونت میں یمن پر حملے شامل نہیں ہوں گے، مصر درخواست پر دیگر عرب ممالک کے دفاع میں بھی مدد کو تیار ہے۔
عبدالفتاح السیسی کا کہنا ہے کہ مصر کی فوجی کارروائی عرب ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ تک محدود ہوگی، خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سلامتی سے منسلک ہے، عرب ممالک کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments