دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال

دبئی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں خوراک کے تحفظ سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس دبئی انٹرنیشنل فوڈ سیفٹی کانفرنس 2026ء اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

دبئی میونسپلٹی کے زیر اہتمام 16 سے 18 نومبر تک منعقد ہونے والی بیسویں عالمی کانفرنس میں 70 ممالک سے تین ہزار سے زائد شرکا، 300 ماہرین اور 100 مقررین شریک ہوئے، کانفرنس کے دوران خوراک کے تحفظ، جدید ٹیکنالوجی، صارفین کی صحت اور عالمی غذائی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دبئی میونسپلٹی نے کانفرنس کے دوران خوراک کے تحفظ کے مستقبل کیلئے ایک عالمی روڈ میپ متعارف کرایا، جس میں مصنوعی ذہانت، جدید سینسر ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نگرانی کے نظام کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد خوراک میں ممکنہ آلودگی اور صحت کے خطرات کی بروقت نشاندہی، غذائی مصنوعات کے معیار کی نگرانی اور خوراک کی فراہمی کے مختلف مراحل میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شریک بین الاقوامی ماہرین نے خوراک کی پیداوار، پروسیسنگ، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کے مراحل میں جدید سائنسی طریقوں کے استعمال پر گفتگو کی، مصنوعی ذہانت کے ذریعے غذائی خطرات کی پیشگی نشاندہی، جدید لیبارٹری ٹیسٹنگ، خودکار نگرانی کے نظام اور پائیدار فوڈ سپلائی چین سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

ماہرین نے خوراک کے تحفظ کے عالمی معیارات بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی اداروں کے درمیان معلومات اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

دبئی میونسپلٹی کے مطابق عالمی کانفرنس کا مقصد خوراک کے تحفظ کے شعبے میں جدید تحقیق، سائنسی اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے، متحدہ عرب امارات خوراک کے معیار اور صارفین کی صحت کے تحفظ کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے۔

تین روزہ کانفرنس 18 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی، جبکہ اس دوران متعارف کرائے گئے اقدامات عالمی سطح پر خوراک کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں خوراک کے تحفظ سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس دبئی انٹرنیشنل فوڈ سیفٹی کانفرنس 2026 اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی، دبئی میونسپلٹی کے زیر اہتمام 16 سے 18 نومبر تک منعقد ہونے والی بیسویں عالمی کانفرنس میں 70 ممالک سے تین ہزار سے زائد شرکا، 300 ماہرین اور 100 مقررین شریک ہوئے۔

کانفرنس کے دوران خوراک کے تحفظ، جدید ٹیکنالوجی، صارفین کی صحت اور عالمی غذائی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دبئی میونسپلٹی نے کانفرنس کے دوران خوراک کے تحفظ کے مستقبل کیلئے ایک عالمی روڈ میپ متعارف کرایا، جس میں مصنوعی ذہانت، جدید سینسر ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نگرانی کے نظام کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد خوراک میں ممکنہ آلودگی اور صحت کے خطرات کی بروقت نشاندہی، غذائی مصنوعات کے معیار کی نگرانی اور خوراک کی فراہمی کے مختلف مراحل میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق کانفرنس میں شریک بین الاقوامی ماہرین نے خوراک کی پیداوار، پروسیسنگ، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کے مراحل میں جدید سائنسی طریقوں کے استعمال پر گفتگو کی۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے غذائی خطرات کی پیشگی نشاندہی، جدید لیبارٹری ٹیسٹنگ، خودکار نگرانی کے نظام اور پائیدار فوڈ سپلائی چین سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

ماہرین نے خوراک کے تحفظ کے عالمی معیارات بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی اداروں کے درمیان معلومات اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

دبئی میونسپلٹی کے مطابق عالمی کانفرنس کا مقصد خوراک کے تحفظ کے شعبے میں جدید تحقیق، سائنسی اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ متحدہ عرب امارات خوراک کے معیار اور صارفین کی صحت کے تحفظ کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے۔

تین روزہ کانفرنس 18 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی، جبکہ اس دوران متعارف کرائے گئے اقدامات عالمی سطح پر خوراک کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...