پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے بغداد پہنچ گئے
بغداد: (دنیا نیوز) عراقی ملیشیا اور حکومت کے درمیان تنازع حل کرانے کیلئے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراق پہنچ گئے۔
عراقی عہدیدار نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی عراق کے قصبے جرف النصر میں تیل کی مبینہ سمگلنگ سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع کو حل کرانے میں مدد کے لیے عراق پہنچے ہیں۔
انہوں نے عراقی وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ جرف کے علاقے میں جاری بحران کے خاتمے کے لئے کسی معاہدے پر پہنچا جاسکے۔
عراق نے تیل کی مبینہ سمگلنگ کی تحقیقات کے دوران مسلح افواج کو اس علاقے میں پیش قدمی کرنے کا حکم دیا تھا جو ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ کتائب حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے تیل سمگلنگ کی تحقیقات میں ملوث قرار دیئے جانے والے اس مسلح گروپ کو علاقہ خالی کرنے کے لئے ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments