کویت نے کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستانی ڈاکٹربلالیے
96 ڈاکٹرز سمیت439افراد پر مشتمل پاکستانی طبی عملہ جلد کویت پہنچے گا یہ پاکستانی طبی عملہ 6 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا:عرب میڈیا
کویت سٹی (این این آئی)کویت نے کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستانی ڈاکٹروں کو بلا لیا۔عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ جلد کویت پہنچے گا۔کویتی کابینہ نے پاکستان سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کیلئے ادارہ شہری ہوا بازی کو ہدایات جاری کر دیں۔عرب میڈیا کے مطابق کویت آنے والا پاکستانی طبی عملہ 96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ سٹاف اور 63 ٹیکنیشنز پر مشتمل ہو گا۔عرب میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ پاکستانی طبی عملہ 6 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا۔