جنیوا میں تعینات4امریکی سفیر اعصابی مرض ‘‘ہوانا سینڈروم ’’ کا شکار

جنیوا میں تعینات4امریکی سفیر اعصابی مرض ‘‘ہوانا سینڈروم ’’ کا شکار

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)پیرس اور جنیوا میں تعینات چار امریکی سفیر اعصابی مرض ‘‘ہوانا سینڈروم ’’ کا شکار ہو گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق سوئس شہر جنیوا میں تعینات تین سفیر جبکہ پیرس میں تعینات ایک سفیر گزشتہ موسم گرما میں ہوانا سینڈروم کا شکار ہوئے ، گزشتہ پانچ سال کے دوران 200 کے لگ بھگ افراد اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق امریکی حکومت اس پراسرار مرض کی تہہ تک پہنچنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔

شبہ ہے کہ مائیکروویو شعاعوں سے سفارتکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ ہوانا سینڈروم کی نشاندہی پہلی مرتبہ 2016 میں کیوبا میں ہوئی، جب متعدد امریکی سفیر، جاسوس ، امریکی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ کیوبا میں تعینات کینیڈا کا سفارتی عملہ اس مرض سے متاثر ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں