جرمنی :ملازمین کی ہڑتال،ٹرانسپورٹ کا شعبہ مکمل بند

جرمنی :ملازمین کی ہڑتال،ٹرانسپورٹ کا شعبہ مکمل بند

برلن(دنیا مانیٹرنگ) جرمنی میں سرکاری ملازمین کی قومی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال سے ملک کا ٹرانسپورٹ کا شعبہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔

25لاکھ سے زائد ملازمین کی ہڑتال سے ایئرپورٹس،بندرگاہیں،میٹرو سروس،ٹرین اور بس سروس مکمل طور پر بند ہوکر رہ گئیں ،سرکاری ملازمین کی یونینز نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف 10فیصد تک تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا جبکہ حکومت 5فیصد اضافے پر تیارہے جس پر ملازمین نے ہڑتال کردی۔ہڑتال سے جرمنی کے دو بڑے ایئر پورٹس فرینکفرٹ اور میونخ شدید متاثر ہوئے ،3لاکھ 80ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ،فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر1200پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں