غزہ جنگ : برکس گروپ کا آن لائن سربراہ اجلاس آج

ماسکو (اے ایف پی) حماس اسرائیل جنگ پر غور کیلئے برکس گروپ کا غیر معمولی آن لائن سربراہ اجلاس آج 21 نومبر کو ہو گا جس میں روسی صدر پوٹن بھی شرکت کریں گے ۔
کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ برکس گروپ کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس کی صدارت جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا کریں گے ، جس میں چھ ہفتے سے جاری غزہ جنگ پر مشترکہ موقف اختیار کیا جائے گا۔ اجلا س میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گیوٹریس بھی شرکت کریں گے ، اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔