سعودی عرب :ورک ویزا کیلئے عمر کی حد 24سال کر دی گئی

سعودی عرب :ورک ویزا کیلئے  عمر کی حد 24سال کر دی گئی

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کے لئے نئے ویزا قوانین متعارف کرا دیئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے قوانین کے تحت ویزا کے قواعد و ضوابط مزید سخت کر دیئے گئے ۔

ورک ویزا کے لئے اب عمر کی حد 24سال کر دی گئی ۔نئے قوانین کے تحت سعودی شہری، خلیجی ممالک کے شہری، سعودی شہریوں کی غیرملکی بیویاں اور ان کی مائیں اور سعودی پریمیم ریذیڈنسی پرمٹ کے حامل لوگ غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم، ملازمت پر رکھ سکتے ہیں۔مزید برآں ہاؤس کیپرز، ڈرائیورز، ہاؤس میڈز، صفائی ورکرز، باورچی، گارڈز، کسان، درزی، نرسز، ٹیوٹرز اور بچوں کے لئے آیاکی کیٹیگریز میں غیرملکیوں کو بطور گھریلو ملازم نوکری دی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں