عمران خان قیدتنہائی میں ہیں، سیل سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں:جمائمہ

عمران خان قیدتنہائی میں ہیں، سیل سے  باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں:جمائمہ

لندن (اے ایف پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ۔

جمائما کاایکس پر اپنی طویل پوسٹ میں کہناہے کہ جیل میں عمران خان کے ساتھ سلوک بارے سنجیدہ اور تشویشناک رپورٹس مل رہی ہیں ، حکام نے اہلخانہ اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں روک دیں اور عدالتی سماعت ملتوی کر دی تھی جبکہ ستمبر کے اوائل سے انہیں دونوں بیٹوں کو فون کرنے سے روک دیا گیاتھا۔انکے سیل میں بجلی کاٹ دی گئی اور کسی بھی وقت سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ، جیل کے باورچی کو چھٹی پر بھیج دیا گیا،وہ اب مکمل طور پر قید تنہائی میں ہیں ، بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں