بنگلہ دیش:آئینی اصلاحاتی کمیشن کا فاشزم کو آئین سے نکالنے کا عزم

بنگلہ دیش:آئینی اصلاحاتی کمیشن کا  فاشزم کو آئین سے نکالنے کا عزم

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے آئینی اصلاحاتی کمیشن نے فاشزم کو آئین سے نکالنے کا عزم کیا ہے ۔ کمیشن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے فسطائیت کو ختم کر دیں گے۔

انہوں نے کہا اپنی سفارشات 31 دسمبر تک عبوری حکومت کو پیش کریں گے ۔ریفارم کمیشن کے سربراہ علی ریاض نے کہا کہ ان کا کام ہے کہ ایک ایسا آئین تیار کیا جائے جو بنگلہ دیشیوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہو،موجودہ آئین کے تحت وزیر اعظم کے پاس بے پناہ طاقت ہے اور اختیارات کی یہ مرکزیت فاشزم کی راہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت میں توازن کا فقدان فاشزم کا ذریعہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں