نیوزی لینڈ :خالصتان تحریک کا احتجاج بھارتی پرچم پھاڑ کر پھینک دیا

نیوزی لینڈ :خالصتان تحریک کا احتجاج  بھارتی پرچم پھاڑ کر پھینک دیا

ولنگٹن(این این آئی)1984 میں سکھوں کی نسل کشی اور پرتشدد واقعات کیخلاف سکھ خالصتان تحریک کی جانب سے نیوزی لینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے خالصتان تحریک کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے بھارتی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم کو بھی پھاڑ کر پھینک دیا۔مظاہرے کے دوران سکھوں نے خالصتان تحریک کو تیز کرنے کا عہد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں