امریکا: یونیورسٹی میں فائرنگ نوجوان ہلاک، 16 زخمی
مونٹگومری(اے پی)امریکی ریاست الاباما میں ٹسکیگی یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک، 16 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا18 سالہ لڑکا یونیورسٹی کا طالبعلم نہیں تھا، زخمیوں میں یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل ہیں ۔ پولیس چیف پیٹرک مارڈیس نے بتایا کہ ایک طالبہ کے پیٹ میں گولی لگی ہے جسکی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس ابھی تک کسی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔