مقبوضہ کشمیر:مقبول بٹ شہید کے بھائی کی نظر بندی کالعدم قرار ،رہائی کا حکم

مقبوضہ کشمیر:مقبول بٹ شہید کے بھائی  کی نظر بندی کالعدم قرار ،رہائی کا حکم

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہور احمد بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی ۔

ضلع کپواڑہ کے علاقے تھریگام کے رہائشی ظہور احمد بٹ 2022 سے پی ایس اے کے تحت بھارتی ریاست ہریانہ کی کرنال جیل میں بند ہیں۔ جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے کہا کہ ظہور احمد بٹ کی نظربندی کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ۔انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں