مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ میں موسلا دھار  بارش، نشیبی علاقے زیر آب

مکہ مکرمہ (نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔

 مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ اور جدہ  میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش سے شہری اور صحرائی علاقے بھی زیر آب آگئے ۔ شاہراہیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں ،ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک پورے سعودی عرب میں موسم غیر یقینی رہے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں