کانگو:102 ڈاکوؤں کو قتل لوٹ مار کے الزامات میں پھانسی

کانگو:102 ڈاکوؤں کو قتل  لوٹ مار کے الزامات میں پھانسی

کنشاسا (آئی این پی)وسطی افریقا کے ملک کانگو میں 102 ڈاکوؤں کو قتل، لوٹ مار اور دیگر الزامات میں پھانسی دے دی گئی۔

کانگو کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ حکومت نے 18 سے 35 سال کی عمر کے 102 ڈاکوؤں  کو پھانسی دی ہے جبکہ 70 مزید افراد کو پھانسی دی جائے گی۔ادھر کانگو کے کچھ لوگوں نے شہر میں امن و امان کی بحالی کے ذریعہ کے طور پر اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ کئی افراد کو ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خطرات پر تشویش ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں