’’ایمسٹرڈیم کی گاڈ مدر‘‘منشیات فرو ش خاتون کولمبیا میں گرفتار،نیدرلینڈزکے حوالے

’’ایمسٹرڈیم کی گاڈ مدر‘‘منشیات  فرو ش خاتون کولمبیا میں  گرفتار،نیدرلینڈزکے حوالے

ہیگ(اے ایف پی)کولمبیا نے ’’ایمسٹرڈیم کی گاڈ مدر‘‘کے نام سے جانے جانیوالی منشیات کی سمگلرڈچ کولمبین خاتون کو نیدرلینڈز کے حوالے کردیا ۔

ڈچ پبلک پراسیکیوشن آفس نے ایک بیان میں کہا کہ کولمبیا  کے حکام نے 48سالہ خاتون کو نیدرلینڈز پولیس کے حوالے کردیاہے ،خاتون کو ڈچ میڈیا میں ا سی کے نام سے شناخت کیا جاتاہے ۔ ایمسٹرڈیم کی ایک عدالت نے 2017 میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں اسے سزاسنائی تھی تاہم بعد میں بھی یہ خاتون منشیات میں ملوث رہی جس پر اسے کولمبیا میں گرفتار کیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں